سابق صدر مملکت ممنون حسین انتقال کرگئے

Play Video

سابق صدر مملکت ممنون حسین  انتقال کرگئے۔

سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے اور دو ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چند دن قبل ان کی طبعیت بگڑی اور وہ بدھ کی رات خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کا کہنا تھاکہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج کراچی میں خالق حقیقی سے جاملے۔

ممنون حسین کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ 1999 میں سندھ کے گورنر رہے جبکہ 2013 سے 2018 تک صدر مملکت رہے۔

ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو ہندوستان کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے اور ان کا خاندان 1947 میں ہجرت کر کے پاکستان آیا۔ 

ممنون حسین نے جامعہ کراچی سے گریجویشن اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سے ماسٹرز کیا، انہوں نے 60 کی دہائی میں کراچی میں کاروبار کا آغاز کیا اور بعد میں سیاست میں حصہ لیا۔ 

ممنون حسین کی عمر 81 برس تھی اور انہوں نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔

ممنون حسین کی نماز جنازہ اور تدفین آج کراچی میں ہو گی۔

مزید خبریں :

اسلام آباد: ریس لگاتی کاریں پل سے ٹکراگئیں، 2 نوجوان جاں بحق 1 گھنٹے پہلےنیب کی وجہ سے دنوں میں ہونے والےکام مہینوں میں ہورہے ہیں، شفقت محمود 1 گھنٹے پہلےبلوچستان کے 5 اضلاع بارشوں کے بعد سیلاب سے متاثر 2 گھنٹے پہلےاسلام آباد کے ہاسٹل میں پشاور سے آئی لڑکی سے مبینہ زیادتی 2 گھنٹے پہلے‘چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق پارلیمنٹ ہی متعلقہ فورم ہے’ 2 گھنٹے پہلےبجلی کا بار بار بریک ڈاؤن، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن مفلوج ہوگیا 2 گھنٹے پہلےشاہ محمود کی چینی ہم منصب سے ملاقات، چینی ورکرز کے جانی نقصان پر اظہار افسوس 2 گھنٹے پہلےرِنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، سیاسی شخصیات کلیئر قرار 2 گھنٹے پہلےملالہ سے متعلق مضمون پر پابندی، شیری رحمان نے معاملہ سینیٹ میں اٹھالیا 4 گھنٹے پہلےآرمی چیف سے تاجکستان کے وزیردفاع کی ملاقات، افغان تاجک سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال 3 گھنٹے پہلےکورونا کیسز میں اضافہ، اسلام آباد کے 6 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ 4 گھنٹے پہلےبیوروکریسی سے متعلق وزیرخزانہ کے بیان کی نیب نے تردیدکردی 4 گھنٹے پہلے

تازہ ترین

سب دیکھیں

Notification Management


 پاکستاندنیا کاروبار کھیل انٹرٹینمنٹ صحت و سائنس دلچسپ و عجیب


ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریںPowered by IMM

سابق صدر مملکت ممنون حسین  انتقال کرگئے۔

سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے اور دو ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چند دن قبل ان کی طبعیت بگڑی اور وہ بدھ کی رات خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کا کہنا تھاکہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج کراچی میں خالق حقیقی سے جاملے۔

ممنون حسین کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ 1999 میں سندھ کے گورنر رہے جبکہ 2013 سے 2018 تک صدر مملکت رہے۔

ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو ہندوستان کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے اور ان کا خاندان 1947 میں ہجرت کر کے پاکستان آیا۔ 

ممنون حسین نے جامعہ کراچی سے گریجویشن اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سے ماسٹرز کیا، انہوں نے 60 کی دہائی میں کراچی میں کاروبار کا آغاز کیا اور بعد میں سیاست میں حصہ لیا۔ 

ممنون حسین کی عمر 81 برس تھی اور انہوں نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔

ممنون حسین کی نماز جنازہ اور تدفین آج کراچی میں ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *