علی امین گنڈا پور نے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دیدیا

آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران  علی امین گنڈاپور نے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار  اور  نوازشریف کو  ڈاکو قرار دیا۔

علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے، عمران خان نےکشمیرکا مقدمہ ہر فورم پر لڑا، عمران خان پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پوربولے کہ مريم نواز تصويريں فوٹو شاپ کرکے کشمیری عوام کو دھوکہ نہيں دے سکتيں، مريم جہاں جائيں خود کو وہيں کی بیٹی بتاتی ہیں، سندھ ميں بچے بھوک سے مر رہے ہيں مگر پی پی والے کہتے ہيں بھٹو زندہ ہے، پولنگ کے روز ن ليگ اور پی پی کی ہار یقینی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *