چودھری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، خیریت دریافت کی

 سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

خیال رہے کہ طبعیت میں ناسازی کے باعث مولانا فضل الرحمان ان دنوں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو جلد تندرستی عطا فرمائے۔ مولانا فضل الرحمن نے بھی چودھری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *