اسرا بلجک (حلیمہ سلطان)پاکستانی لباس میں جلوہ گر، تصویروں نے تہلکہ مچا دیا

 سپر ہٹ ٹیلی وژن سیریز ارطغرل کی حلیمہ سلطان ( اسرا بلجک) پاکستانی لباس پہنے ہوئے جلوہ گر ہوئیں، تصویروں نے تہلکہ مچا دیا۔

28 سالہ دلکش شخصیت کی مالک اسرا بلجک (حلیمہ سلطان) نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مشرقی پاکستانی لباس میں تصویریں شیئر کی جس نے پاکستان میں انکے مداحوں کے دل جیت لئے ۔

شلوارقمیص میں ملبوس اسرا بلجک بہت ہی خوبصورت نظر آئیں ، انہوں نے اپنے تصویر کی کیپشن میں کھاڈی لکھا۔

https://www.instagram.com/p/CPTSx3Ajy4x/?utm_source=ig_embed&ig_rid=b5f382b5-4401-49aa-8fc0-f3ee332ae217

اسرا بلجک 2014 سے 2018 تک ترکی کی تاریخی ٹیلی ویژن سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ خاتون کے کردار ادا کر کے شہرت پا چکی ہیں، یہ ڈرامہ پاکستان ٹیلی وژن میں اردو زبان میں 2020 سے دکھایا جا رہا ہے ۔ اداکارہ ایک اور ڈرامہ ’رامو‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی سے پاکستانی مقامی برانڈ اور چین کی موبائل کمپنی کیساتھ معاہدے بھی سائن کر چکی ہیں۔

انہوں نے اب اپنے مداحوں کو کھاڈی کی مشہوری سے حیران کر دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *