ہار تب تسلیم کریں گے جب ہرایا تو جائے، شیر کا شکار آسان نہیں رہا، مریم کا بلاول کو جواب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم کے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیر کو ہرانے کیلئے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے، انتظار فرمائیں اور یاد رکھیے مسلم لیگ ن اپنا اور این اے 249 کے عوام کا حق واپس لے کر رہے گی۔

علاوہ ازیں مریم نواز  نے  این اے 249 کا نتیجہ چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ کیا یہاں بھی دھند چھا گئی تھی جو عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟ ہمیں بیوقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟ یہ سیٹ جلد واپس مسلم لیگ ن کے پاس آئے گی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری این اے 249 ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا شور مچانے والوں پر برس پڑے اور کہا کہ دھاندلی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ خاموش ہوجائیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *