شلپا شیٹھی کے شوہر پر فحش فلموں کا گروہ چلانے کا الزام

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر پر فحش فلمیں بنانے کے لیے گروہ چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ممبئی پولیس نے فحش فلمیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں ایک معروف اداکارہ سمیت دیگر مزید 9 افراد کو گرفتار کیا تھا، اسی سلسلے میں ایک اور بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے مشہور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر فحش فلموں کا گروہ چلانے اور ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں اداکارہ نے کہا کہ فحش فلمز بنانے کے سلسلے میں جس شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے وہ مشہور بزنس مین راج کندرا کا اسسٹنٹ ہے، فحش فلمز بنانے کے پیچھے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کا ہاتھ ہے لہذا انہیں گرفتار کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *