میرے بیان کو افواج پاکستان سے جوڑنا مناسب نہیں ہے: سردار ایاز صادق

ابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میرے بیان کو افواج پاکستان کیساتھ جوڑا جا رہا ہے، جو مناسب نہیں ہے۔

سردار ایاز صادق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ حکومت کے بارے میں بات سکیورٹی اداروں پر ڈالی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ این آر او مانگا نہ عمران خان سے رعایت چاہتے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے اپنی سیاست کیلئے مودی کے بینرز لاہور کی سڑکوں پر لگوا دئیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام بے وقوف نہیں کہ حکومت کے بارے میری بات کو سکیورٹی اداروں پر ڈالی جا رہی ہے،۔ عمران خان کی نااہلی ہے کہ بھارتی پرچم اور مودی کی تصاویر پاکستان میں لگوا دی گئیں۔ یہ کہاں کی حب الوطنی ہے کہ بھارت کا پرچم پاکستان میں لگا دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *