جنسی تعلقات سے انکار پر کئی فلموں میں کام نہیں ملا: فاطمہ ثنا شیخ

 بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں 3سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا شکار بنایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اُنہیں کئی بار فلم انڈسٹری میں کام کے حصول کیلئے جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی اور آفر قبول نہ کرنے کی وجہ سے کئی فلموں میں کام نہیں مل سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنسی استحصال ایک دھبہ ہے جس کی وجہ سے خواتین اس کے بارے میں بات نہیں کرتیں، پہلے گھر والوں کی طرف سے اس حوالے سے بات کرنے سے روک دیا جاتا تھا لیکن اب دنیا بدل گئی ہے لوگوں میں آگاہی اور شعور آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جہاں اب خواتین کی عزتیں پامال کر دی جاتی ہیں تاہم اکثر واقعات میں مجرموں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا اور وہ مزید خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *