وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو ریلیف، بلوں کی ادائیگی میں 7 اپریل تک توسیع

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے بلوں کی ادائیگی میں 7 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین 7 اپریل تک بل ادا کر سکتے ہیں، ان پر بعد از تاریخ ادائیگی سرچارج عائد نہیں کیا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بجلی صارفین کو یہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *