امریکا میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

 امریکا میں مہنگائی کا 40سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کنزیومر پرائس انڈیکس 6.8فیصد ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے 1982 میں مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ آٹھ فیصد کو چھو گئی تھی۔ گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی کی شرح میں چار اعشاریہ نو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ امریکی ماہرین معاشیات پہلے ہی مہنگائی میں اضافے کی پیش گوئی …

Read More »

سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو پھانسی دینی چاہیے: علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو پھانسی دینی چاہیے۔ معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں توہین رسالت، توہین مذہب کا کوئی کیس درج نہیں ہوا، متحدہ …

Read More »

کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کیساتھ امن مذاکرات پر توجہ دے: افغان طالبان

افغان طالبان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی ٹی) پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات پر توجہ دے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہماری تحریک کا حصہ نہیں تھی اور کالعدم ٹی ٹی پی پاکستانی حکومت کے ساتھ امن قائم کرنے پر توجہ دیں۔ سوشل میڈیا پر …

Read More »

آئندہ ہفتوں کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی: مشیر خزانہ کا عندیہ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں نیچے آنے کے بعد اب تک پٹرول کی قیمتیں کم …

Read More »

جوبائیڈن کا ایران سے مذاکرات کی ناکامی پر پینٹاگون کو تیا ررہنےکا حکم

صدر جوبائیڈن نے ایران سےجوہری مذاکرات کی ناکامی پر پینٹاگون کوتیاررہنےکا حکم دے دیا۔ امریکا، پانچ بڑی طاقتوں اورایران میں جوہری معاہدے پرمذاکرات ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنےکا خدشہ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں صدر بائیڈن نے ایران کے خلاف دوسرے آپشن تیاررکھنے کا کہا ہے۔ امریکی میڈیا …

Read More »

کووڈ کا نیا ویریئنٹ دنیا بھر میں پریشانی

کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کو عالمی ادارہ صحت نے باعثِ تشویش قرار دیا ہے۔ قبل ازیں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خطرناک قرار دیا تھا۔ اومی کرون ویریئنٹ کا کلینیکل نام B.1.1.529 ہے اور اس کے بھی کم از کم تیس ویرئنٹس سامنے آ چکے ہیں۔ اس کی پہلی مرتبہ تیئس نومبر …

Read More »

چیف جسٹس کی آڈیو ٹیپس ریکارڈ کرنے کی صلاحیت کس کے پاس ہے؟ جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کے لیے دائر درخواست کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ فرض کریں آڈیو درست بھی ہے تو اصل کلپ کہاں کس کے پاس ہے؟ اور ایسی تحقیقات سے کل کوئی بھی کلپ لا کر کہے گا تحقیقات کریں۔ …

Read More »

سٹیٹ بینک، سعودی فنڈز میں 3 ارب ڈالرکی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈز کے درمیان تین ارب ڈالرکی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔ کراچی میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایک ڈیپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں سعودی عرب کی نمائندگی سعودی فنڈ برائے ترقی، اور حکومتِ پاکستان کی نمائندگی سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کی۔ معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف …

Read More »

اومی کرون وائرس:جی سیون کا ہنگامی اجلاس،مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ‘اومی کرون ‘کی صورتحال پر جی سیون کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وائرس سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات پر زور دیتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ کورونا وائرس  اومی کرون  کی صورتحال پر جی سیون ہیلتھ منسٹر اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں اومی کرون سے نمٹنے کے …

Read More »

امریکی کانگریس نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی

امریکی کانگریس نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکج کی منظوری دے دی۔ بارہ سو ارب ڈالر مالیت کے انفراسٹرکچر پیکج کا منصوبہ جوبائیڈن حکومت نے تیار کیا تھا جس کا مقصد امریکا میں ٹرانسپورٹ اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کے نظام کو جدید بنانا ہے۔ امریکی سینیٹ نے 2 ماہ قبل انفراسٹرکچر پیکج کی منظوری دی تھی جس …

Read More »