Saturday , 25 January 2020

اسلام آباد: واک کرنیوالا شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

 شہر اقتدار میں واک کرنے والا شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہو گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی 7 ٹو پبلک پارک میں واک کرنے والے شہری کو قتل کر دیا گیا، قتل ہونے والے شہری کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے شہری کو جی سیون ٹو میں مارا گیا، اس کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تفتیش کے بعد ہی میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *