70سالہ خاتون نے بچے کو جنم دیکر ڈاکٹروں کو بھی حیران کردیا

دنیا میں آئے روز ایسے عجیب و غریب اور حیرت انگیز واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جن کے بارے جان کر انسان کو یقین نہیں ہوتا ،اسی طرح بھارت کے بارے اگر بات کی جائے تواس کو حیرت انگیز واقعات کے طور پر یاد رکھا جائے تو یہ بے جا نہ ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے گاؤں کچ میں پیش جہاں پر ایک 70سالہ خاتون نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیکر نہ صرف پوری دنیا بلکہ ڈاکٹروں کو بھی حیرت زدہ کردیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس عمر میں خاتون کا عام طریقے سے ماں بننا تو شائد ممکن نہیں تھا لیکن ڈاکٹروں نے خاتون جس کا نام “جیونبن رابری” کے ہاں مصنوعی حمل کاری کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی جس نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا۔

خاتون کی 25 برس کی عمر میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد 45 برس سے وہ ماں بننے کا خواب دیکھ رہی تھی۔ یہاں تک کہ ڈاکٹروں نے بھی تمام کوششیں چھوڑ دی تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *