جیکلین فرننڈیز سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش

 بولی وُڈ اداکارہ جیکلین فرننڈیز سے انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں بطور گواہ پوچھ گچھ کی ہے۔

انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق جیکلین سے یہ تفتیش ایک فراڈیے کے طور پر پہچانے جانے والے سکیش چندرشیکر نامی شخص کی جانب سے مبینہ طور پر کروڑوں کی بھتہ خوری کے کیس میں کی گئی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے این ڈی ٹی وی کو 36 سالہ اداکارہ کے حوالے سے بتایا کہ ’وہ قصوروار نہیں ہیں لیکن سکیش چندرشیکر کے خلاف کیس میں ان سے بطور گواہ تفتیش کی گئی ہے۔‘

24 اگست کو تحقیقاتی ایجنسی نے کہا تھا کہ اس نے چنائی میں ایک بنگلہ، 82.5 لاکھ کیش اور درجنوں لگژری گاڑیاں قبضے میں لی ہیں۔

یہ کیس دہلی پولیس کے مالی بے ضابطگیوں کی نگرانی کرنے والے ونگ اور دیگر کی جانب سے مبینہ دھوکہ دہی اور 200 کروڑ کی بھتہ خوری پر سکیش کے خلاف دائر مقدمے پر مبنی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے گذشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’سکیش چندرشیکر اس فراڈ کے ماسٹر مائنڈ ہیں، وہ 17 سال کی عمر سے جرائم کی دنیا کا حصہ ہیں۔ ان کے خلاف کئی مقدمات دائر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *