عائشہ ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری

 لاہور کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل کی جانب سے اداکارہ و میزبان عائشہ ثناء کیخلاف درج مقدمے میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عائشہ ثناء پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ مدعی نے مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ ادکارہ عائشہ ثناء نے ان کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

سماعت کیلئے عدالت نے اداکارہ کو طلب کر رکھا ہے مگر وہ پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *