اسلام آباد: میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں

اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں میاں بیوی نے معمولی جھگڑے پر ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں  اور دونوں زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کورال کے علاقے غوری ٹاؤن میں میاں بیوی کا معمولی بات پر شروع ہونے والا جھگڑا شدت اختیار کرگیا اور دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایاکہ فائرنگ سے دونوں میاں بیوی زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس نے دونوں سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *