غزہ میں انسانیت سوز تباہی دیکھ کر پریشان ہوں: مہوش حیات

داکارہ مہوش حیات نے کہا کہ باقی دنیا کی طرح، وہ بھی غزہ میں پیش آنے والی انسانیت سوز تباہی دیکھ کر بہت پریشان ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ باقی دنیا کی طرح انہیں بھی غزہ میں انسانیت سوز تباہی پر وحشت ہو رہی ہے۔ مہوش حیات نے کہا کہ میرا دل ہر اْس متاثرہ فرد، بچے اور بے بس ماں کے لیے تڑپ رہا ہے جو اسرائیلی بمباری سے متاثر ہوئے۔

اداکارہ نے کہا کہ  میں دْعا کرتی ہوں کہ بہت جلد غزہ اور دْنیا کے دیگر حصوں سے یہ وحشت ختم ہوجائے گی اور یہ دشمنی ختم ہوجائے گی۔ اْنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں سب سے کہتی ہوں کہ وہ متاثرہ افراد کیلئے دْعا کریں، امن کی واپسی کیلئے دْعا کریں اور جن لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں ان کیلئے دْعا کریں۔

مہوش حیات نے اپنے ٹویٹ میں فلسطین کے پرچم کا بھی استعمال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *