Friday , 25 September 2020

ٹوکن فیس ادا نہ کرنے پر ماورا حسین کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر برانچ نے گاڑی کی ٹوکن فیس ادانہ کرنے پر اداکارہ ماورا حسین کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ماورا حسین نے 2 سال سے گاڑی کی ٹوکن فیس جمع نہیں کرائی، محکمہ ایکسائز کے نوٹس بھیجنے پر بھی انہوں نے ادائیگی نہ کی تو محکمے نے ان کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرلیا جو ٹوکن فیس اداکرنے پر واپس کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ماورا حسین کے ذمے 22 ہزار روپے واجب الادا ہیں جن کی ادائیگی ہونے تک ان کا ڈرائیونگ لائسنس محکمہ ایکسائز کے پاس ضبط رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *