نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹرک کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین باؤلر بن گئے

) پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ 16 سال اور 359 دن کی عمر میں ہیٹرک کا کارنامہ سرانجام دے کر دنیا کے سب سے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کے تین کھلاڑیوں کو پے در پے آؤٹ کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔

کم عمر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے یہ ہیٹ ٹرک کا کارنامہ اپنے کیریئر کے چوتھے ہی ٹیسٹ میں ہی سرانجام دیا۔ انہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میں 3 بنگالی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ان کی باؤلنگ کا شکار بننے والوں میں نجم الحسین، تیج الاسلام اور محمد اللہ شامل ہیں۔

پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم رہی۔ کھیل ختم ہونے پر بنگلا دیش نے چھ وکٹوں پر ایک سو چھبیس رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم چار سو پینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بابر اعظم کل کے سکور میں اضافہ کیے بغیر ایک سو تینتالیس پر پویلین لوٹ گئے۔ حارث سہیل پچھتر اور اسد شفیق نے پینسٹھ رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا۔ ترپن رنز پر دونوں اوپنرز چلتے بنے۔

نجم الحسن اڑتیس، تمیم اقبال چونتیس، سیف حسن سولہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دن کا کھیل ختم ہوا تو مومن الحق سینتیس اورلٹن داس صفر پر وکٹ پر موجود تھے۔ پاکستان کو اب بھی چھیاسی رنز کی برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *