Saturday , 25 January 2020

اپنی مرضی سے زندگی گزارنا چاہتی ہوں، متیرا

اداکارہ متیرا نے ایک بار پھر غیر اخلاقی تصویر شئیر کر دی جس پر پاکستانی شائقین نے شدید غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انھیں کھری کھری سنا دیں۔

اداکارہ چھٹیاں منانے کیلئے جزائر ہونڈراس میں موجود ہیں جہاں سے سوشل میڈیا پر آنیوالی غیراخلاقی فوٹو نے ہلچل مچا دی ہے۔ متیرا اپنے بولڈ انداز کے باعث مشہور ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو پاکستانی شائقین معاشرے کی اخلاقی اقدار کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اب متیرا نے ایسی تصویر شیئر کی جس پر لوگ غصے سے آگ بگولہ ہیں تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *